جامعہ غوثیہ مہریہ رضویہ فتح جنگ سالانہ جلسہ دستار فضیلت 20اپریل کو ہو گی

فتح جنگ:جامعہ غوثیہ مہریہ رضویہ فتح جنگ کا11واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت پیر سید بادشاہ تبسم بخاری کی زیر سرپرستی 20اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب پیر سید ریاض الحسن شاہ چکوال کی صدارت میں منعقد ہو گا پیر سید منیر الحسنین شاہ آستانہ عالیہ سروبہ شریف ،پیر سید قاسم شاہ سیالوی ،سید اسماعیل شاہ کاظمی،پیر امجد شاہ قطبال ،پیر لطف اللہ کنیال شریف خصوصی طور پر شرکت کرینگے علامہ محمد تنویر الحسن مصطفائی سیالکوٹ شاگرد رشید علامہ ثاقب رضا مصطفائی کا خصوصی خطاب ہو گا نقابت کے فرائض عبدالجبار ہاشمی سرانجام دینگے جامعہ سے فارغ ہونے والے علمائے کرام اورحفاظ کو اسناد دی جائیں گی اور دستار بند ی ہو گی شب برات کے سلسلہ میں شب بیداری کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے محفل کے اختتام پر سحری کا وسیع انتظام ہو گا جامع مسجد غوثیہ کی منتظمہ کمیٹی کے عہدیداروں سابق چیئرمین محمد اقبال ،ڈاکٹر اسد اقبال ،چوہدری فیصل ایوب ،حاجی غلام جیلانی اور دیگر نے اہل ذوق سے اس روح پرور محفل میں شرکت کی استدعا کی ہے ۔