حضرو: ہماری سیاست میجر طاہر کیساتھ وابستہ ہے:حافظ راشد محمود

حضرو :تحریک انصاف کے نوجوان رہنما حافظ راشد محمود نے کہا ہے کہ میجر طاہر صادق کی عوامی خدمات عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں انکی تعمیر وترقی روزگار کی فراہمی و دیگر میگاپروجیکٹ کی مثال دور دور تک نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ عوام انسے دلی لگاوٗ رکھتے ہیں میجر طاہر صادق اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں ہمارا جینا مرنا انکے ساتھ ہے ہماری سیاست میجر طاہر صادق کے ساتھ وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے میجر طاہر صادق حسب سابق اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرینگے جس کے مخالفین بھی معترف ہیں انہوں نے کہا کہ ایم این اے این اے55میجر طاہر صادق سے عوام نے بہت سے امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں حالیہ جشن بہاراں کے کامیاب فیسٹول اس بات کا ثبوت ہے کہ ضلع اٹک میں سپورٹس ہو یا عوامی خدمت میجر طاہر صادق اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔
