نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام سیفٹی سیمینار کا انعقاد

اٹک :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فاےو¿نارتھ زون کا ڈی آئی جی محمد عالم شینواری کی ہدایت پرروڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد ، روڈ سیفٹی سیمینار کا نعقاد ایس ایس پی نارتھ ٹو ملک مطلوب کی زیر صدارت مری لارنس کالج میں منعقد ہوا ، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزاین فائیو ناتھ زون محمد عالم شینواری کی ہدایت پر مری لارنس کالج میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینا ر کے مہمان خصوصی نامو ر سپیکر محسن لودھی نے روڈ سیفٹی کے حوالہ سے شرکائ کو اپنے زرین خیالات سے آگاہ کیا اس ایونٹ میں مختلف شعب? ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں پولیس افسران و جوانان طلبائ کے علاوہ رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جن کو ایس ایس پی ملک مطلوب نے سیمینار میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسران نے شرکائ کو روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیا اور لیکچر کے آخر میں سوالات کا صحیح جواب دینے پر شرکائ میں انعامات تقسیم کیے گئے سیمینار میں روڈ سیفٹی آگاہی کیلئے اسٹالز بھی لگائے گئے ڈی آئی جی نے شرکائ کو بتایا کہ عوام میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی کا فروغ موٹروے پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے وائس پرنسپل لارنس کالج مری نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا اور موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا سیمینار کے اختتام پر یادگار کے طور پر تحائف کا تبادلہ کیا گیا۔
