جنڈ کھلی کچہری: کرنل (ر) انور کا چھب اور دومیل اراضی سنٹر بنانیکا اعلان

جنڈ(صدیق فخر) جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد،صوبائی وزیر ریونیوکرنل(ر) محمد انور، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، اے سی جنڈ مہر عنصر حیات ، چیئرمین ایم سی جنڈ عبدالستار نیازی و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت، صوبائی وزیر کرنل(ر) ملک محمد انور کا تحصیل جنڈ کیلئے دو نئےاراضی کمپیوٹرائزڈ سنٹر بنانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق جنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزیر ریونیوکرنل(ر) محمد انور، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، اے سی جنڈ مہر عنصر حیات ، چیئرمین ایم سی جنڈ عبدالستار نیازی،چیف آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل بتائے اور صوبائی وزیرکرنل(ر) ملک محمد انور نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی اس موقع پر کرنل (ر) محمد انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری جنڈ آمد کا مقصد یہاں کی عوام کے مسائل کو معلوم کرنا اور انتظامی طور پر جہاں تک ممکن ہو سکے ان کو حل کرنا ہے، مجھے معلوم ہے کہ پسماندہ یہ علاقہ پسماندہ ہے ، یہاں کے لوگ ڈسپلن والے اور اکثریت آرمی سے تعلق رکھتی ہے یہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا بھی جانتے ہیں۔ یہاں پر سرکاری افسران بھی موجود ہیں جو بھی آپ کی شکایات ہیں جن کا فوری ازالہ ہو سکا ان کا ادھر ہی حکم جاری کریں گے اور جن شکایات میں کچھ پیچیدگی ہوئی اور جن پر کچھ کام کرنے کی ضرورت ہوئی ان کو بھی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور تمام معاملات کو مانیٹر کیا جائے گااور آپ کو باقاعدہ اس کی اطلاع بھی دی جائے گی کہ آپ کا کام کہاں تک پہنچا۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوراراضی ریکارڈ سنٹر کے بارے میں میرے علم میں ہے کہ بہت زیادہ شکایات ہیں اورآپ کی شکایات پہلے بھی مجھ تک پہنچتی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ تحصیل جنڈ کیلئے ہم مزید 2 اراضی سنٹر بنانے کا اعلان کرتا ہوں،ایک اراضی سنٹرچھب قانون گو کیلئے بنایا جائے گا جبکہ دوسرا اراضی سنٹر دومیل قانون گو سرکل کیلئے ہو گا۔جب یہ دو اراضی سنٹر بن جائے گے تو امید ہے کہ جنڈ میں جو اراضی سنٹر ہےاس پر رش کم ہو جائے گا اور دور دراز کے لوگوں کاان کی دہلیز پر مسئلہ حل ہو جائے گا۔دونوں اراضی سنٹر بننے کی وجہ سے بہت سا علاقہ تقسیم ہو جائے گا۔ کرنل (ر) محمد انور کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کو ہدایات دے دی ہیں کہ وہ جگہ مختص کر کے فوری طور پر بتائیں ان شاء اللہ دوتین مہینے تک یہ دونوں اراضی سنٹر کام شروع کر دیں گے۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بھی بے پناہ شکایات ہیں ان کے حوالے سے بھی اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار و دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی ہیں کہ میرے اس ڈیپارٹمنٹ میں ہونے کا فائدہ ہر فردکو ملنا چاہیے۔آپ کے جائز تکالیف بھی دور ہوں گی اور آپ کے مسائل بھی حل ہوں گے۔ یہ پہلی اور آخری کھلی کچہری نہیں ہے بلکہ اب میں آپ کے پاس آتا رہوں گا ۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق لوگوں کے مسائل ان کے دروازے پر حل کئے جائیں گے۔دو نئے اراضی سنٹر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آپ کے باقی مسائل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے معاملات جلد حل ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا۔
علاوہ ازیں جنڈ سے ظفر اقبال نے اٹک نیوز کو بتایا کہ
وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کی ھدایت ہے کہ عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کئے جائیں عوام کی قیمتی ووٹ سے منتخب ہونے کے بعد ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ لوگوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرانے میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کریں اور لوگوں سے کئے گئے اپنے وعدے نبھائیں گذشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملِک جمشید الطاف خان کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر جنڈ مہر عنصر حیات خان کے زیر سرپرستی تحصیلدار جنڈ خالد مسعود ستی کی زیر نگرانی چیئرمین میونسپل کمیٹی جنڈ حاجی عبدالستار خان نیازی کے زیر اہتمام جنڈ میں منعقد ہ کھلی کچہری سے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال پنجاب کرنل ر ملِک محمد انور خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا کچہری میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ملِک عاصم خان اعوان، شاھد عمران مارتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع اٹک محمد شہزاد نیاز کھوکھر ضلعی آفیسر اطلاعات اٹک محمد حفیظ اولک ڈی ایس پی محمد عمران قریشی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک محمد فیاض خان ڈی ڈی ای او جنڈ محمد عدیل تبسم انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر اور مزمل حسین گوندل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل آر سینٹر جنڈ چوھدری محمد فیاض روڈ ز انجینئر ملِک محمد سلیم خان ایم ایس ٹی ایچ کیو جنڈ محکمہ آئیسکو جنڈ کے ملِک عبدالسمیع خان تمام ضلعی تحصیلوں کے ا سسٹنٹ کمشنرز اور جملہ چیف آفیسرز اور صوبائی محکموں کے تمام ضلعی وتحصیل افسران شریک ہوئے اس موقع پر جنڈ شہر کے مقامی زمیندار سردار ملِک محمد علی خان نے کہا کہ پولیس نے ہمارے نامزد ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے الٹا ملزم پارٹی کو تحفظ فراہم کیا ہے وزیر موصوف نے کہا کہ آپکی شکائت کا ازالہ کیا جائیگا جمیل اختر خان نے کہا کہ جنڈ تا چھپڑی لنک روڈ پر ٹھیکیدار انتہائی ناقص کام کررہا ہے روڈ کی مرمتی کیلئے لاکھوں روپے خورد برد کئے جارہے ہیں علاوہ ازیں گیس لائن بچھائی گئی ہے مگر کنکشن نہیں دیئے جارہے ہیں ملِک نواب خان آف بھنڈر نے جنڈ تا بھنڈر گاؤ ں جانے والی تین کچی سڑکوں کو جلد از جلد پختہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال کرنل ر محمد انورخان نے متعدد سائلین کی گذارشات کی فوری تعمیل کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ سینٹر جنڈ کیلئے دو نئے ایس سی او تعینات کرنے کا حکم صادر کیا اور کہا کہ جنڈ شہر کے علاوہ دومذید اراضی ریکارڈ سینٹر ایک قانونگو سرکل دومیل اور دوسرا قانونگو سرکل چھب میں قائم کئے جائیں گے کھلی کچہری میںنمبردار محمد الطاف مٹھیال نے مقامی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کو روکنے قاری عبدالحمید قاری محمد ابراھیم نے پرائمری سکول گلیال کے مسائل محمد شبیر منہاس نے پنجاب دانش سکول ماڑی تحصیل جنڈ میں کسی بھی غریب ومستحق لوگوں کے بچے نہیںبلکہ وہاں امیروں کے بچے زیر تعلیم ہیں ملِک لیس خان ودیگر نے کہا کہ پرائمری سکول جنڈ نمبر 4کا کل ملکیتی رقبہ پانچ کنال دو مرلے ہے جبکہ سکول صرف بارہ مرلے پر تعمیر ہے اور سکول کی دیگر سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ہے کونسلر شیر محمد خٹک نے کہا کہ پرائمری سکول نمبر 2 کے بچے شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں وہاں ایک برآمدہ تعمیر کرایا جائے علاوہ ازیں متعدد لوگوں نے اپنے مسائل وزیر موصوف کرنل ر محمد انور خان کو پیش کئے متعدد درخواستوں پر موقعہ پر احکامات صادر کئے گئے جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہیں ۔
