اٹک : میجر(ر) طاہر صادق کو کابینہ میں شامل کیا جائے: عوامی حلقے 

پنڈی گھیب: منتخب عوامی نمائندوں کو نظر انداز کر کے غیر منتخب نمائندوں کو مشیر اور معاون خصوصی بنانا منتخب نمائندوں کے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے لاکھوں ووٹ لینے والوں کو نظر انداز کرنا بھی ووٹرز کی توہین ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ماضی کے اختلافات بھلا کر میجر(ر) طاہر صادق کو کابینہ میں شامل کریں ضلع اٹک کے عوامی حلقوں کا مطالبہ-وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے وفاقی کا بینہ میں وسیع پیمانے پر تبد یلیوں کے بعد ضلع اٹک کے عوامی حلقوں نے عام انتخابات میں ضلع اٹک کی قو می اسمبلی کی دو نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر کا میاب ہو نے والے سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق کو وفاقی کابینہ میں شا مل کرنے کا بھر پور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر(ر) طاہر صادق صرف ایک حلقے کے منتخب عوامی نمائندے نہیں بلکہ ان کا ووٹ بنک اور دھڑاضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں موجود ہے ان حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران سے کہا ہے کہ وہ ماضی کے اختلافات بھلا کر ضلع کی بہتری اور عوام کی بھلائی کے لیئے میجر(ر) طاہر صادق کو وفاقی کا بینہ میں شامل کر یں۔