ادویات قیمتیں اضافہ، عامر کیانی کی نیب اور پارٹی انکوائری کرے: چنگیز خان 

حضرو :سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2چنگیز خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی حلقہ 2کے ٹکٹ سے لیکر ادویات میں اضافے تک عامر کیانی کی نیب اور پارٹی انکوائری کرے ، جس شخص کا اپنا حلقہ نہ ہواور وہ کونسلر بھی منتخب نہ ہو سکتا ہو اس نے وزیر بن کر آسمان کو ٹانگوں پرہی اٹھانا تھا مگر وہ نہیں جانتا تھا کہ اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے جو اپنا آپ دکھاتی ہے ، جمعہ کو حضرو میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی 2میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالہ سے پورے حلقہ اور ضلع بھر سے آوازیں بلند ہوئیں کہ عامر کیانی نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ٹکٹ کا غلط فیصلہ کیا ہے اور کیوں کیا اس پر بھی لوگوں نے انہیں خوب بے نقاب کیا تھا مگر آج عمران خان نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور دیگر وجوہات کے پیش نظر جس طرح عامر کیانی سے وزارت واپس لی اس سے میرا ضمیر مطمئن ہو گیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہوں کہ حلقہ پی پی 2کے ٹکٹ کی غلط تقسیم اور وجوہات کی بھی انکوائری کرائیں، چنگیز خان نے ادویات میں اضافے پر نیب سے فوری سوموٹو ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا کہ نیب کو بھی اصولی طور پر انکوائری کرنی چاہئے کہ عوام پر زندگی تنگ کرنے کیلئے ادویات کی قیمتیں کیوں بڑھیں اور تاحال قیمتوں میں اضافہ واپس کیوںنہیں لیا گیاہے ۔