جنڈ: ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی بھر مار فوڈ اتھارٹی خاموش

جنڈ،ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کی بھر مار فوڈ اتھارٹی اٹک اور دیگرمتعلقہ حکام دودھ پی کر سو گئے شہری پیچیدہ امراض میں مبتلا ہونے لگے کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافات میں ملاوٹ شدہ چائے سرخ مرچ ہلدی مصنوعی رنگ ملے مصالحہ جات دو نمبر گھی کوکنگ آئیل ہوٹلوں میں باسی کھانے بیکریوں میں مضر صحت برگر سموسے پکوڑے و دیگر اشیائے خوردونوش دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہیں جن کے استعمال سے شہری مختلف پیچیدہ امراض جن میں الرجی معدہ کے السر میں مبتلا ہو رہے ہیں شہر میں قائم درجن بھر نمک پسوائی اور مصالحہ جات کی دوکانیں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کر رہی ہیں لیکن فوڈ انسپکٹر ان سے رشوت لیکر انہیں کھلی چھٹی دے دیتے ہیں ہیں عوامی حلقوںنے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت اور ملاوٹ شد اشیاءفروخت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔
