معدنی دولت سے مالا مال تحصیل فتح جنگ تبدیلی دور میں بھی نظر انداز

فتح جنگ: ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کا علاقہ معدنی دولت سے بھر پورحکومت اور آئل کمپنیاں اربوں روپے کا منافع کمانے کے باوجود علاقے کو نظر انداز کر رہی ہیںآئل کمپنیاں اربوں روپے کمانے کے باوجود علاقے کے لوگوں کے ریلیف فراہم کرنے سے گریزاں حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں اوجی ڈی سی ایل معدنی دولت سے مالا مال اس علاقے سے سوئی گیس اور تیل نکال رہی ہیں لیکن نہ تو گیس اور تیل کی رائلٹی علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہو رہی ہے نہ ہی یہ کمپنیاں علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ دے رہی ہیں اس پسماندے کے علاقے کو جہاں اللہ نے بے پناہ قدرتی دولت سے نواز ا ہے لیکن یہ تمام قدرتی دولت کمپنیاں سمیٹ رہی ہیں اور علاقے کے لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں کمپنیوں میں علاقے کے لوگوں کے لئے ملازمت کو کوٹہ نہیں ہے نہ ہی کمپنیاں تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کوئی کردار ادا کر رہی ہیں اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے جہاں اس علاقے کی معدنی دولت سے استفادہ کیا جا رہاہے وہیں ان کمپنیوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی ،سڑکوں گلیوں ،صحت اور تعلیمی شعبہ میں تعاون کر یں اور مقامی لوگوں کو ان کمپنیوں میں ترجیح بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کریں ۔