جبر اور جیلیں پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتیں :سردار اشعر حیات

فتح جنگ :پیپلز پارٹی ضلع اٹک کے صدر سردار اشعر حیا ت خان نے کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کو تر نوالہ نہ سمجھے انشااللہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ظلم کے خلا ف آواز بلند کرتے رہیں گے جیالوں کے حوصلے بلند ہیں پیپلز پارٹی قائدین پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات انہیں اپنے مقاصد سے ہٹا نہیں سکتے جبر اور جیلیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں عوام کے مسائل حل کرنا نااہل حکمرانوں کے ایجنڈے میں ہی شامل نہیں ہے پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی اور جمہوریت کی علمبردار جماعت ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاءاور استحکام اور اس ملک کے غریبوں محنت کشوں اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے استحصالی قوتوں اور استعمار نے اس کی سزا پیپلزپارٹی کو دی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنے خون سے سینچا ہے اگر سیاسی یتیموں کا پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنا ہے تو شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بے نظیر بھٹو شہید جیسے قائدین اور جاںنثار جیالے پیدا کریں،،ایشین نیوز،،سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مستقبل انشااللہ پیپلز پارٹی کا ہی ہے پیپلزپارٹی اس ملک کے مظلوم پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندہ اور سب سے بڑی عوامی جمہوری جماعت ہے ملک کی بہت بڑی اکثریت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں آنے والا دورپیپلزپارٹی کا ہے انہوںنے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کی بجائے مہنگائی اور بے روزگاری بڑھارہے ہیں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر لگی ہوئی ہیںملک میں جمہوریت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی کاوشوں سے آئی انشااللہ بلاول بھٹو اس ملک کے وزیر اعظم بن کر شہید بھٹو اور شہید بی بی کے مشن کی تکمیل کریں گے اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے حکمران طبقہ غریب عوام کا استحصال کر رہا ہے اپنی عیاشیوں کی قیمت مفلس عوام سے وصول کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ جیالے اپنے شہید قائدین کے مشن پر ہمیشہ کاربند رہیں گے جمہوریت کے قیام اور بقا کے لئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی اور منظم سیاسی قوت بن کرابھرے گی ۔
