ضلع کونسل اٹک کا اجلاس، پی ٹی آئی ممبران آپس میں الجھ پڑے

اٹک : ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع کونسل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کابینہ میں منظور کیے جانے والے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے خلاف تقسیم ہو گئے ، 95 ممبران ضلع کونسل کے ایوان میں تحریک انصاف کے نئے بلدیاتی انتخابات کے حق میں صرف یوسف خٹک نے بات کی تاہم ایوان میں دنگا فساد ہونے پر رائے شماری کے وقت تحریک انصاف کے بلدیاتی نظام جس کی منظوری پنجاب اسمبلی نے دی ہے کہ خلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے ممبران ضلع کونسل نے متفقہ قرار داد پاس کی ، اختلاف رائے میں بات بڑھنے پر ایک دوسرے پر پلیٹیں اور چائے کی بھری ہوئی پیالیاں الٹانے ، لات اور مکوں کے استعمال جس میں بیچ بچاؤ کی بھر پور کوشش کی گئی ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ، ضلع کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں پہلی بار صدارت کرنے والی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی اور رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی صاحبزادی چیئر پرسن ایمان طاہر سے اونچی آواز میں بات کرنے والے چیئرمین یونین کونسل ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف یوسف خٹک پر تحریک انصاف کے ممبران ضلع کونسل چڑھ دوڑے ، ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے پر ایوان میں ہونے والے شور و غل سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی حالات کی سنگینی دیکھ کر صدارت کرنے والی چیئر پرسن اور دیگر خواتین ہال سے نکل گئیں تاہم یوسف خٹک کے ہال سے چلے جانے پر اجلاس دوبارہ چیئر پرسن کی صدارت میں منعقد ہوا اور پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور ہونے والے بلدیاتی نظام کے خلاف ضلع کونسل کی قرار داد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے ممبران میں متفقہ طور پر منظور کی ، یوسف خٹک جو اجلاس کے شروع میں ہی انتہائی غصہ کی حالت میں تھے نے مسلم لیگ ( ن ) کے ملک انصار احمد کے خطاب کے دوران بھی انہیں سخت الفاظ سے لتاڑا ، ضلع کونسل اٹک میں وائس چیئرمین کی دونوں سیٹیں خالی ہونے پر اجلاس کی صدارت چیئر پرسن ایمان طاہر نے کی اجلاس کے شروع میں اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو آئینی مدت پوری کرنے کے حق میں قرارداد پیش کی گئی تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل یوسف خٹک نے قرارداد کی مخالفت کر دی چیئر پرسن ایمان طاہر کی قرارداد کے حق میں رولنگ کے بعدیوسف خٹک مزید سیخ پا ہو گئے یوسف خٹک نے چیئر پرسن کی رولنگ سے اتفاق نہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا اور الزام لگایا کہ چیئر پرسن مسلم لیگ ( ن ) والوں سے ملی ہوئی ہیں یوسف خٹک کی اشتعال انگیزی پر ارکان مشتعل ہو گئے ممبران نے بینچوں پر پڑی پلیٹیں اور چائے کے کپ ایک دوسرے پر دے مارے حالات کی نزاکت کو بھابپتے ہوئے یوسف خٹک کو ممبران ہال سے باہر لے گئے چیئر پرسن کنوینئر ضلع کونسل اجلاس کی کاروائی چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلی گئیں اراکین ضلع کونسل کے اصرار پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع کردی گئی اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواران کی حمایت کی تحریک انصاف کی حکومت جو انتخابات سے قبل بڑے بلند و بانگ دعوے کرتی تھی نے اب سابقہ حکومتوں کی طرح اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلا وار بلدیاتی اداروں پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں بلدیا تی اداروں کو توڑنے کی بجائے ان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع دے پنجاب میں بلدیاتی اداروں میں نت نئے تجربات نہ کیے جائیں اور موجودہ نظام کو ہی چلنے دیا جائے موجودہ ادارے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں معرض وجود میں آئے تھے اس لیے ایوان عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس قتل عام پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کاروائی کو کالعدم قرار دے قرار داد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ ملک ریاض الدین اعوان عوام کو گمراہ کررہے ہیں حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ ان اداروں میں اصلاحات لائے تاکہ اگراس روٹ لیول پر عوامی نمائندے مکمل بااختیارہوں اور وہ عوام کے مسائل بہتر طریقہ سے حل کرسکیں قرار داد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر پرسن ایمان طاہر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بھی ملک کا حسن ہوتے ہیں تمام ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی بنیاد یہی ادارے ہیں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی میں ان اداروں کا بہت بڑا حصہ ہے ہم سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں ضلع اٹک کی عوام کا جہاں نقصان ہوگا ہم عوامی فلاح و بہبود کیلئے کھڑے ہوں گے پورے پنجاب میں ہمارا ضلع اولین ضلع ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے احیاء کے بارے میں قرار داد پیش کی گئی ہے ہم حکومت کے خلاف نہیں ہیں ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کے حق میں ہیں یہ ملک موجودہ حالات میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ممبران ضلع کونسل کی جانب سے اپنے اپنے مخالفانہ خیالات کے اظہار میں ضلع کونسل اجلاس میں بعض ممبران نے آپس میں دست و گریباں ہونے کی کوشش کی تاہم ایوان کا اجلاس بری طرح مجروع ہونے پر کنوینئر ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر اجلاس کی صدارت چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلی گئیں حالات کی نزاکت کے پیش نظر خواتین ممبر ضلع کونسل نے بھی اجلاس کو چھوڑ کر ملحقہ کمرے میں جانے میں ہی عافیت سمجھی حالات کے مزید خراب ہونے پر ممبر ضلع کونسل جمریز خان اور ملک غلام حسین کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیا ں اور مارنے کی کوشش کرنے پر ممبر ضلع کونسل اٹک یوسف خٹک احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے بعد ازاں حالات نارمل ہونے پر ملک ریاض الدین اعوان اور دیگر ممبرا ن ضلع کونسل کے کہنے پر چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے دوبارہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اجلاس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ملک ریاض الدین اعوان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرنے کے بعداجلاس ملتوی کردیا گیا اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان کی جانب سے قرارداد تعزیت کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی کے بھائی ، سابق ناظم اٹک رانا شوکت کے جواں سال بیٹے ، فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے حاجی منظور کی اہلیہ ، چیئرمین یونین کونسل بسال کی خالہ اور سینئر صحافی حافظ عبدالحمید کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔
