حضرو : اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی  ترقی میں بڑی روکاوٹ ہے :عقیل اختر

حضرو :پاکستان تحریک انصاف غورغشتی کے رہنما عقیل اختر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی وطن عزیز کی ترقی میں بڑی روکاوٹ ہے سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کرنے لگے ہیں لیکن ان کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی اور تحریک انصاف کی حکومت اپنی مقرر ہ مدت پوری کریگی ،عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانیں دیں انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو جلد بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے باریاں لگا کر وطن عزیز کو بیدردی سے لوٹا ہے انکے70سالہ گند کو 8ماہ میں صاف نہیں کیا جا سکتا انکی کرپشن زدہ حکومتوں نے اوپر سے نیچے تک اپنی جڑیں مضبوط کی ہوئی ہیں جس کی بدولت عوام کو دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی مشکل ضرور ہوئی لیکن ناممکن نہیں آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہنگامہ آرائی اس خوف سے کر رہی ہیں کہ عمران خان وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کر گیا تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر حکومت ختم ہوئی تو یہی ن لیگ اور یپلز پارٹی برسراقتدار آ کر عوام کا جینا محال کر دے گی اور کہے گی کہ یہ سب عمران خان کی حکومت کا کیا دھرا ہے اسی لئے قوم کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی چالوں کو ملکر ناکام بنانا ہو گا عقیل اختر نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں وطن عزیز کا ہر ذی شعور خواہش رکھتا ہے کہ عمران خان کو مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنی پالیسیاں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک و قوم کو تمام درپیش بحرانوں سے نجات دلا سکے ۔