میجر طاہرصادق کے دور میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوا:عاقب خان علیزئی
حضرو :میجر گروپ حضرو کے نوجوان رہنما عاقب خان علیزئی نے کہا ہے کہ ایم این اے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان حلقہ عوام کی مشکلات دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں میجر طاہر صادق نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں ضلع اٹک کے بیروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کر کے ضلع سے بے روزگاری کا خاتمہ یقینی بنایا اور عوام دوست ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچاکر ضلع اٹک میں ترقی کے سفر کا آغاز کیا یہی وجہ ہے کہ آج حلقہ عوام اقتدار کی ڈور میجر طاہر صادق کے ہاتھوں میں دیکھنے کے خواہاں ہیں اسی طرح خادم چھچھ چنگیز خان نے بھی دوران ملازمت علاقہ چھچھ وضلع اٹک کے عوام کے مسائل حل کئے یقینا دونوں رہنماوٗں کی سیاست عوامی خدمت کے گرد گھومتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست میجر طاہر صادق اور چنگیز خان گروپ سے شروع ہوتی ہے اور انہیں کے گروپ پر ختم ہم نے کبھی ذاتی مفاد کو ترجیحی نہیں دی بلکہ عوام کے مسائل سے اپنے قائدین کو آگاہ کر کے انہیں حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔
