بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس گالا جاری، عوام کی بھرپورشرکت

اٹک : بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام 28 اپریل تک 6 روزہ سپورٹس گالا جس میں 17 پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں کے پہلے روز افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد اور امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان تھے ان کی ضلع کونسل سٹیڈیم میں آمد پر کنوینئر نیزہ بازی ملک آذان طاہر کی قیادت میں گھڑ سوار دستوں نے ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اسٹیج تک لے کر آئے جہاں استقبال کیلئے چیئرمین بلدیہ چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان دیگر کونسلران ، معززین علاقہ موجود تھے اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے پیش کئے گئے مہمانان خصوصی کے اسٹیج کے سامنے سے ڈاگ شو میں مختلف نسل کے کتوں کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کھیری مورت کی زیر نگرانی اونٹ ، گائے ، بیل ، بھینس ، شتر مرغ ، مختلف نسل کے گھوڑے ، اڑیال ، بھیڑ بکریاں اور مختلف نسل کے قیمتی جانور نمائش کیلئے پیش کیے گئے ، کلے بجنگ مقابلوں میں آفتاب حسن لودھی ، یاسر خان ، افضال خان نے بالترتیب اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی ، نیزہ بازی کے مقابلے اور گھوڑا ڈانس پیش کیا گیا ضلع کونسل سٹیڈیم میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) ملک سہیل خان کمڑیال ، چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، ملک آذان طاہر اور دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی ٹو یاور بخاری ، ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ، ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری اور وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان کی قد آور تصاویر لگائی گئی ہیں ضلع کونسل سٹیڈیم کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا اور کئی سو فٹ بڑی سکرین لگا کر میلے کی تمام کوریج برائے راست دکھائی جاتی رہی نیزہ بازی کے مقابلوں میں ڈیرہ اسماعیل خان ، میانوالی ، مری ، آزاد کشمیر ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، خوشاب ، سرگودھا اور دیگر علاقوں سمیت ضلع اٹک سے نیزہ باز اپنے قیمتی گھوڑوں سمیت بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں اٹک کی قدیم ثقافت کے حوالہ سے منعقدہ میلہ مویشیاں میں عوام کا جمع غفیر بلدیہ اٹک سپورٹس گالا کی کامیابی کی منہ بولتی تصویر نظر آ رہی ہے ضلع بھر سے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ثابت کیا کہ اٹک کے لوگ میلہ ، ٹھیلوں کے انتہائی شوقین اور دلدادہ ہیں جو ان کے جواں مرد اور دلیر ہونے کا واضح ثبوت ہے اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی خالد محمود ، سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ کونسلر شیخ نثار احمد ، کونسلران شہاب رفیق ، شیخ ظہور الٰہی ، ملک جاوید اقبال ، طارق ولیم ، ملک ندیم ، سٹی صدر یوتھ شیخ عواد صفدر ، سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ تیمور شاہ ، شیخ حامد قدوس ، شیخ زین ساجد ، شیخ منصور عارف اور ملک اسامہ طاہر، شیخ محمد افضل ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، صدر مینا بازار ایسوسی ایشن ساجد خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، سیکرٹری اطلاعات ہشام خان اعوان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، بانی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، جاوید کشمیری ، حر عباس ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، کمال احمد ، حاجی سلیم خان کے علاوہ ضلع بھر سے معززین علاقہ اور سپورٹس کے شوقین حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی سپورٹس گالا کی رنگا رنگ تقریبات 28 اپریل تک جاری رہیں گی۔
