پولیو ویکسین میں کسی قسم کے مضر اثرات نہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں

اٹک : پولیو ویکسین میں کسی قسم کے مضر اثرات نہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں پولیو ویکسینشن کی بدولت پولیو کا مرض تقریبا ختم ہو چکاہے نئی نسل کو اس مہلک مرض سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع بھر کے دور افتادہ علاقوں میں خدمات انجام دینے والے محکمہ صحت کے کارکنان اور معزیزین علاقہ سے بات چیت کے دوران کیا پولیو ویکسین کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا آج سے دو تین ہفتے قبل ہمارے ملک میں پولیو کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی مگر مسلسل پولیو ویکسینشن کی وجہ سے اس مرض کو روک لیا گیا اور ہماری صحت مند نسلیں اس مہم کا ثبوت ہیں محکمہ صحت کے افسران و کارکنان نے جانفشانی سے اس کامیابی کو ممکن بنایا ہے تمام انتظامی افسران محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف خود اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے ہیں عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوں نے بتایا کہ ضلع اٹک میں ماضی کی طرح اس دفعہ بھی 100 فیصد اہداف پورے ہوں گے۔
