Sat
09
May
2026

اٹک :نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق فیض الرحمٰن ولد عبدالرحمٰن پٹھان سکنہ محلہ علیجاہ نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کا 18 سالہ پھوپھی زاد بھائی خالد خان ولد واصل خان اپنی والدہ کو دوستوں کے پاس جانے کا کہہ کر گیا اس کی والدہ نے طویل انتظار کے بعد خالد خان کو فون کیا جس نے فون اٹینڈ نہ کیا اس پر اس کی تلاش کی گئی تو اس کی لاش کھیتوں میں پڑی تھی سب انسپکٹر نعیم شاہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
