ڈی سی اٹک کا ضلع بھر کے گندم خریداری مراکز کا دورہ 

اٹک :ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران ضلع بھر کے گندم خریداری مر اکز کا دورہ کر رہے ہیں حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا معائنہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاسکے حکومت پنجاب نے اس سال گندم خریداری کے لیے فی من 13 ہزار روپے ریٹ مقر ر کیا ہے اور اس کے علاوہ ڈیلوری چارجز بھی ادا کیے جائیں گے ضلع اٹک میں گندم خریداری کے چھے مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر کاشتکاروں کو مکمل سہولیات مہیاکی جارہی ہیں اسسٹنٹ کمشنرز اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مراکز کے دورے کر رہے ہیں اور دوروں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے۔