فتح جنگ: مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کے تنظیم نو پر تحفظات

فتح جنگ :سابق وفاقی وزیر و ضلعی صدر کی ہٹ دھرمی پارٹی کی تنظیم نو میں مخلص ورکروں کو نظر انداز کرنے پر مسلم لیگ ن ضلع اٹک میں انتشار کا شکار ہوگئی پارٹی عہدے میرٹ پر شہر کی تمام برادریوں کو اعتماد میں لیکر تقسیم کئیے جائیں مسلم لیگی کونسلروں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی نگرانی میں کی جارہی ہے ضلعی صدر سلیم شہزاد نوٹیفیکیشن ضلعی جنرل سیکرٹری جنرل آصف علی ملک ایڈووکیٹ،حلقوں کے ایم این اے ،ایم پی ایزاور ٹکٹ ہولڈروں کی مشاورت کے بغیر جاری کررہے ہیں ضلع ،تحصیل اور سٹی میں مخلص اور مشکل وقت میں قربانیاں دینے والے ورکروں کو یکسر نظر انداز کرکے ایسے لوگوں کو عہدیدار بنا دیا گیا ہے جہنوں نے آج تک پارٹی کی بنیادی رکنیت کا فارم بھی نہیں بھرا اور نہ ہی کبھی سٹیج  پر بولے جنڈ،حسن ابدال،باہتر،قطبال ،حطار کے بعد فتح جنگ میں بھی ورکروں نے تنظیم سازی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیافتح جنگ شہر میں عرصہ 30 سال سے صدر اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر برجمان عہدیداروں نے آج تک کوئی ممبر شپ کی نہ ہی پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی کردار ادا کیا جسکی وجہ سے پچھلے بلدیاتی الیکشن میں شہر سے ن لیگ کے صرف 3 کونسلر منتخب ہوسکے ضرورت اس امر کی ہے کہ تنظیم سازی میں منتخب اور مخلص لوگوں کو سامنے لایا جاتااور شہر کی تمام برادریوں کو نمائندگی دی جاتی مگر اسکے برعکس ایک ہی برادری میں تمام کلیدی عہدے تقسیم کردئیے گئے اور منتخب نمائندوں کو نظر انداز کردیا گیا گذشتہ روز شہر کے منتخب چئیرمین ملک عابد دائود،کونسلرز ملک بشیر حیات،محمد سفیر ملک اور حاجی محمد اعظم نے پارٹی کے مرکزی رہنما و ضلعی جنرل سیکرٹری آصف علی ملک ایڈووکیٹ سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے یقین دھانی کرائی کہ وہ انکے جذبات ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمبڑیال اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان تک پہنچائیں گے تاکہ پارٹی قیادت کے علم میں لایا جا سکے ۔