پی پی کے دور حکومت میں مہنگائی ، کرپشن میں اضافہ ہوا:ملک محمد نواز
اٹک :پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت عمران خان کے خلاف اخلاق کے دائرے میں رہ کر احتجا ج کرے پیپلز پارٹی کی قیادت کو جان لینا چاہیے کہ ان کے دور حکومت میں لوڈ شیڈ نگ ، بے روزگاری، کرپشن اور دہشت گردی عروج پر تھی جو کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی برابر جار ی رہی ان کی قیادت صرف پیسہ بنانے میں مصروف رہی عوام سے دونوں جماعتوں کو کوئی سرو کار نہیں عمران خان قوم کے لیے ایک امید ہیں موجود ہ حالات بتدریج ٹھیک ہو ں گے ان خیالا ت کا اظہار ضلعی رہنما تحریک انصاف ملک محمد نواز کامل پور مائیاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو کرپشن سے پاک اقربائ پروری اور موروثی سیاست سے جان چھڑانا چاہتے ہیں 22 سالہ جدو جہد کے بعد انہیں جب کرپٹ حکومتوں کے بعد اقتدار ملا تو ملکی خزانہ خالی تھا کھربوں روپے ماہانہ سود کی قسط تھی اور سارے ملکی صنعتی ادارے رہن رکھ دئیے گئے تھے ان حالات میں ملک کو بھنور سے نکالنا اور سود سمیت دیگر قرضوں سے جان چھڑانا ان کے ویڑن کا حصہ ہے وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کر ے گا ملک میں ہر طرف اندھیروں کی جگہ اجالے ہوں گے اور قوم خوشحالی میں زندگی بسر کرے گی قوم کو چاہیے کہ و ہ صبر کے ساتھ عمران خان کی اس منصب پر کامیابی کے لیے دعائیں بھی کریں تاکہ موجودہ حالات سے چھٹکارا مل سکے۔
