Tue
19
May
2026

جنڈ (ظفر اقبال سے) جنڈ شہر میں کافی عرصہ سے تعمیر مذبحہ خانہ کو باقاعدہ قابل عمل بنانے کے احکامات جاری ، جس کے سلسلے میں ایک میٹنگ انچارج مذبحہ خانہ ڈاکٹر حسان کی سربراہی میں مورخہ30-04-2019 بروز منگل بوقت گیارہ بجے دن ، ویٹرنری ہسپتال جنڈ رکھی ہے جس میں شہر کے تمام قصابوںکو میٹنگ میں شرکت کے لئے پیغامات جاریکر دئیے گے ہیں۔ مذبحہ قابل عمل ہونے کے بعد کوئی جانور مذبحہ کے باہر ذبح نہیں ہو گا۔ بغیر مہر ولا گوشت بھی فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ بیمار جانور ،چھوٹے بچے ،سمیت دیگر کیٹگری جو محکمہ کی جانب سے ممنوع ہے ذبحہ نہیں کئے جا سکیں گے ، خلاف ورزی کرنے والے قصابوں کے خلاف محکمانہ قانونی وتادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے علاقہ عوام نے اس خبر پر خوشی اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام کو صحت مند گوشت مہیا ہو سکے گا
