جنڈ:چھجی مار مروال میں نیزہ بازی ، مہمان خصوصی میجر طاہر صادق

جنڈ (اٹک نیوز)چھجی مار مروال میں نیزہ بازی کے مقابلوں میں آمد پر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا تاریخی استقبال ان کی گاڑی کو عوام نے پھولوں کی پتیوں سے لاد دیا سٹیج تک پھولوں کی بارش عوام نے ثابت کیا کہ میجر طاہر صادق آج بھی ضلع اٹک میں مقبول ترین شخصیت ہیں عوام میں ان کی مقبولیت اور پذیرائی کوئی بھی حربہ کم نہ کر سکا عوام آج بھی انہیں ہی مسیحا اور اٹک کے مسائل کو حل کرنے میں تمام سیاستدانوں میں سے سب سے زیادہ مخلص سمجھتے ہیں اقتدار ہو یا اپوزیشن حکومتی عہدہ ہو نہ ہو ضلع اٹک کی عوام میں میجر طاہر صادق کی محبت کوئی کم۔ نہ کرسکا چجھی مار مروال میں ایک روزہ جشن بہاراں نیزہ بازی کے مقابلہ میں چئیرمین ملک غلام حسین چھجی مار کی دعوت پر جب رکن قومی اسمبلی میجر ظاہر صادق پنڈال میں پہنچے تو عوام علاقہ کی طرف سے والہانہ اور تاریخی استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں اتنی تعداد میں نچھاور کی گئیں کہ ان کی گاڑی کو پھولوں کی پتیوں سے لاد دیا گیا اور عوام نے میجر طاہر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور سٹیج تک ان پر پھولوں کی بارش کرتے رہے ضلع اٹک میں تین سیٹیں جیتنے اور پونے چار لاکھ ووٹ لینے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مسلسل نظر انداز کئے جانے کے باوجود بھی میجر طاہر صادق کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آسکی ہے گزشتہ روز کا والہانہ استقبال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ میجر طاہر صادق اس وقت بھی ضلع اٹک میں مقبول ترین بلکہ عوام کے دلوں پر راج کرنے والی واحد شخصیت ہیں جو پورے ضلع کے ھر علاقہ شہروں دیہات قصبات میں یکساں مقبول ھیں۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان، چیئرمین یوسی دکھنیر خان وزیر خٹک ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔
