اٹک پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری،6 گرفتار

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) سماج دشمن عناصر کے خلا ف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، 4 پسٹل اور گولیاں برآمد ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر اے ایس آئی تھانہ صدر اٹک سجاد حسین نے موٹرسائیکل سوار محمد رئیس ولد محمد الیاس اعوان سکنہ نیو آبادی فقیر آباد سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ حضرو محمد گلستان نے بجرم 324 ت پ میں گرفتار ملزم ر اویس خان ولد ریاست خان اعوان سکنہ سیدن سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ حضرو شکیل احمدنے بجرم 324;47;34 ت پ میں گرفتار ملزم محمد شہزاد ولد محمد حیات پٹھان ساکن موسیٰ حضرو سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ انجراءعبدالواعظ نے بجرم 392;223;411 ت پ میں گرفتار ملزم ناصر صالحین ولد صالحین ساکن چھب سے دوران تفتیش پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد کرمداد نے مدثر محمود ولد محمودالحسن ساکن محلہ مغلاں اکوڑہ خٹک نوشہرہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور تھانہ انجراءکی ٹیم نے بجرم 395;47;412;47;452 ت پ میں ملوث اشتہاری مجرم ابراہیم ولد تحسین خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے۔