نیشنل یوتھ کونسل ہر وقت خدمت کیلئے کوشاں ہیں:حنیف یوسف

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) غریب ، بیوہ اور مستحق افراد کیلئے نیشنل یوتھ کونسل ہر وقت خدمت کیلئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل یوتھ کونسل کے صدر حنیف یوسف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیک اپنی مدد آپ کے تحت غریب ، بیوہ گان اور خاص کر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے کام کر نے میں دن رات مصروف عمل ہیں خواتین کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے قانون کے مطابق مفت قانونی سہولت دینے کیلئے بھی کوشش کررہی ہے نیشنل یوتھ کونسل خودنمائی سے کوسوں دور ہے غرباءکے ساتھ مکمل رازداری کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ان کی عزت نفس کا مکمل خیال کرتے ہوئے کسی قسم کی تصاویر نہیں بنائی جاتیں اور نہ ہی جن کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے ان کی تشہیر کی جاتی ہے نیشنل یوتھ کونسل صرف اور صرف اس کام کو نیک مقصدسمجھتے ہوئے کر رہی ہے۔