مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک کے زیر اہتمام فٹ بال میچ 

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک کے زیر اہتمام فٹ بال میچ سعد الیون اور فیصل الیون کے درمیان شکردرہ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا گیا دلچسپ مقابلے کے بعد فیصل الیون نے یہ میچ دو گول سے جیت لیا میچ کے آرگنائزر خلیل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے میدان کھیلوں سے آباد ہوتے ہیں ان کی ہسپتالیں خالی ہوتی ہیں ایم ایس او اپنا مثبت کردار نبھا رہی ہے اور نوجوان نسل کو غلط راستوں سے ہٹا کر کھیل کے میدانوں میں لا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے ایونٹ کراتے رہے گے جس سے نوجوان بے راہ روی سے بچ سکیں کھیل کے ساتھ اپنی صحت کو بھی بہتر کر سکیں تمام نوجوانوں کو ایم ایس او یہ دعوت دیتی ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں معززین علاقہ نے ایم ایس او کے اس کام کو خوب سراہا اوربھرپور حوصلہ افزائی کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔