اٹک: روزگار کی فراہمی میرے ایمان کا حصہ ہے : میجر طاہر صادق 

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) روزگار کی فراہمی میرے ایمان کا حصہ ہے بدقسمتی سے آج ایم اے پاس نوجوان چوکیدار بھرتی ہونے کے لیے تیار ہیں ، بے روزگاری اور مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے ، حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں مگر ماضی کا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے حسن ابدال میں آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن حسن ابدال کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری محمد اکبر خان مہمند ، ضلعی صدر صداقت حسین ، نائب صدر حامد محمود ، معروف سیاسی شخصیت صداقت علی خان ، حاجی شفقت علی خان ، تحصیل صدر پی ٹی آئی اسد زمان طاہرخیلی ، حضرو ، جنڈ ، فتح جنگ اور ضلع اٹک کے دیگر علاقوں سے کلاس فور کے ملازمین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک تھی میجر طاہر صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ہم نے روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دی اور اسے اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھرتیوں سے پابندی نہیں اٹھائی جاسکی جس کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کلاس فور کے ملازمین کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ان کی قانون کے مطابق بروقت پرموشن ان کا حق بنتا ہے جبکہ موت کی صورت میں ان کے ورثائ میں سے ایک شخص کو ملازمت دینا محکمہ کی ذمہ داری بنتی ہے کلاس فور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے آواز بلند کریں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ میجر طاہر صادق نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن نہ ہونے کے باوجود ہم آج بھی عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں ماضی میں ڈالا جانے والا گند صاف کرنے میں وقت لگے گا 1983 سے آج تک ضلع اٹک کی عوام نے ہمارے اوپر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کا مظاہرہ حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں بھی پوری دنیا نے دیکھا ہے نئے آنے والے قوانین کے مطابق عام بلدیات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کوئی بھول میں نہ رہے کسی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں اور آج چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد کی کارکردگی سے حسن ابدال کے عوام مطمئن دکھائی نہیں دے رہے سیاست سوشل میڈیا پر اشتہار بازی کا نام نہیں ہے بلکہ عوام کی خدمت کرنے والے ہی سیاسی میدان میں موجود رہتے ہیں ملک امین اسلم کو مشیر کا عہدہ عوامی مقبولیت کی بنا پر نہیں ملا اور ہمارے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد ضلع اٹک میں تحریک انصاف کو جو مقبولیت ملی وہ کسی سے چھپی نہیں ہے اس سے قبل تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر کلاس فور ایسوسی ایشن صداقت حسین نے کہا کہ پنجاب میں کلاس فور کے ملازمین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے پنجاب میں سکیل ایک میں بھرتی ہونے والے ملازمین 25 سال محکمہ کی خدمت کرنے کے بعد تیسرے گریٹ میں ریٹائر ہو جاتے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جب کہ کے پی کے میں بھرتی تیسرے سکیل میں ہوتی ہے اور قانون کے مطابق پروموشن بھی دی جاتی ہے 2007 سے بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ تنخواہیں انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ضروریات زندگی پورا کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے محکمہ تعلیم ہر سکول میں سویپر بھرتی کرے تاکہ سکول کے بچوں اور کلاس فور کے ملازمین سے سکول کی صفائی نہ کروائی جائے اس موقع پر آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد اکبر خان مہمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہ میں موجودہ حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں مگر آج ہم مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے توہم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیں گے اور ان سے مطالبہ کریں گے کہ ہ میں ہمارے حق دیئے جائیں تقریب میں مہمان خصوصی میجر طاہر صادق نے آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن تحصیل حسن ابدال کے نومنتخب عہدیداران صدر محمد مسکین ، نائب صدر محمد عمران ، جنرل سیکرٹری تنویر خان ، جوائنٹ سیکرٹری فضل محمود ، فنانس سیکرٹری محمد مسعود اور دیگر سے حلف بھی لیا۔