ضلع اٹک کی سیاست ہلچل ، نئے سیاسی گروپ کا قیام

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) ضلع اٹک کی سیاست میں نئے گروپ کے قیام سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کیلئے مشکلات کھڑی ہو گئیں نئے سیاسی گروپ میں 3 سابق امیدواران پنجاب اسمبلی کا آئندہ تمام سیاسی اقدام متفقہ طور اٹھانے کا عزم، ملک امانت راول سربراہ، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان ممبران ہونگے، ہم خیال سیاسی رہنماو¿ں اور ساتھیوں کو ساتھ شامل کرنے کیلئے 3تحصیلوں کا ٹاسک ملک حمید اکبر اور 3تحصیلوں کاچنگیز خان کے سپرد، بڑا اعلان عید کے بعد ہوگا، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے تین اہم سیاسی رہنماو¿ں ملک امانت راول، چنگیز خان اور ملک حمید اکبر کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ابتدائی طور پر ملک امانت کو گروپ سربراہ مقرر کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ مستقبل میں تمام سیاسی فیصلے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کرینگے، اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع اٹک میں پیدا ہونے والے سیاسی خلا کو پر کرنے کیلئے رمضان المبارک میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور عید کے بعد مشاورت سے ملک امانت بڑے فیصلے کا اعلان کرینگے، اس دوران ہم خیال سیاسی رہنماو¿ں اور ساتھیوں سے ملاقاتیں کرنے کیلئے 3تحصیلوں کا ٹاسک ملک حمید اکبر اور تین تحصیلوں میں چنگیز خان کو سونپ دیا گیا جو گروپ کو مضبوط اور متحرک کرنے کیلئے ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کرینگے۔