حضرو میں بھی جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کی تیاریاں

حضرو(اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین بلدیہ حضرو وکنویئرجشن بہاراں سپورٹس فیسٹول نزاکت حسین نے کہا ہے کہ فیسٹول کے ذریعے نوجوانوں کو کھیلوں کے شعبے میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوانے کا موقع ملے گا بلدیہ حضرو کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلئے اسی طرح کے پروگرام آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نزاکت حسین نے کہا کہ جشن بہاراں فیسٹول میں کھیلوں کے تمام پروگرام رکھے گئے تحصیل بھر میں ہر کھیل کے اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو بلدیہ کے زیر اہتمام ہونیوالے فیسٹول میں کھیلوں کے ذریعے اپنے جوہر دکھا سکتے ہیں جبکہ بلدیہ حضرو کا تعاون بھی ان کے ساتھ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان بھی شہر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں شہید کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے حضرو شہر میں کرکٹ سٹیڈیم،سپورٹس کمپلیکس جیسی سہولیات فراہم کر کے یہاں کے کھلاڑیوں کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی جشن بہاراں فیسٹول میں بھرپور حصہ لیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
