ملک ریاض الدین کی کاوش،ملہوالی انٹرمیڈیٹ امتحانی سنٹرکا نوٹیفکیشن جاری 

پنڈی گھیب: ملک ریاض الدین اعوان یونین کونسل ملہوالی میں انٹر مینڈیٹ امتحانی سنٹر بنوانے میں کامیاب راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحابی سنٹر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اہل علاقہ طلبہ و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس حوالے سے چیئرمین یونین کونسل ملہو والی ملک ریاض الدین اعوان نے ایک طویل جدوجہد کی اور سنٹر بنوانے کے لئے ذاتی کاوشیں جاری رکھیں جو آخر کار رنگ لے آئیں بوائز ہائر سکینڈری سکول ملہوالی فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کاامتحانی مرکز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ملک ریاض الدین اعوان نے بتایا کہ طویل انتظار کے بعد آخر کارمیرے اہل علاقہ کو طویل اور تمام سفری مشکلات سے نجات مل گئی ہے اس سنٹر کے قیام سے نلہڈ،دھبولہ ہجڑی،سورگ،کھڑپہ،میرا شریف، جھمٹ اورچھب کے طلبہ و طالبات اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گےتمام معززین علاقہ نے ملک ریاض الدین اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے