اٹک:کوئلہ مکسنگ پلانٹوں کی وجہ سے وبائی امراض میں اضافہ

اٹک :فتح جنگ کے علاقہ جھنگ باہتر براہمہ واہ فیکٹری روڈکے گردو نواح میں لوگ کوئلہ مکسنگ پلانٹوں کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ملٹی پروافشنل میں وہاں کے مقیم لوگوں نے پریس کانفرنس کی اور حکومت سے مطالبہ کیا اس کوئلے مکسنگ پلانٹوں کو بند کیا جائے جس کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیاہے ہم مختلف بیماریوں جن میں دل ، جگر ، معدے ، سکن ، آنکھوں ، دمہ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ایک دفعہ یہ پلانٹ سیل بھی کیا گیا ہے مگر یہ دوبارہ مکسنگ شروع کر دی ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی نے ہمارا جینا مشکل کردیا ہے جہاں انسان تو انسان پرندے بھی یہاں سے ہجرت کر رہے ہیں پانی آلودہ ہو رہا ہے ہم اپنے قیمتی گھر فروخت کر کے یہاں سے جارے ہیں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو گرین اور صاف ماحول فراہم کا وعدہ کیا مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے آبائی ضلع اٹک میں یہ صورتحال ہے اس سے وطن عزیز کے دیگر علاقوں میں کیا قیامت پرپا ہو گی خواتین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھر کو صاف کر کر تھک گئی ہیں ہر وقت سیاہ گرد ہوا میں اڑھتی رہتی ہے سٹووڈنٹ نے کہا ہم اس آلودگی کی وجہ سے اکثر بیمار رہتے ہیں وقت پر سکول بھی نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے صحت کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھنا مشکل ہیں بھٹوں کا دھواں سٹون کرشنگ نے ہمارا جینا مشکل کردیا ہے ہماری وزیراعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب ، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے اپیل ہے کہ ان کوئلے کے مکسنگ پلانٹوں کو بند کرائیں تاکہ ہم صاف ماحول میں آزادی سے سانس لیے سکیں ۔
