موبائل سروس پر ناجائز ٹیکس کا فیصلہ انتہائی ظالمانہ ہے :نیشنل یوتھ کونسل
اٹک :سپریم کورٹ کا موبائل سروس پر ناجائز ٹیکس کا فیصلہ انتہائی ظالمانہ ہے نیشنل یوتھ کونسل اس فیصلے کی بھرپور مخالفت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل یوتھ کونسل کے چیئرمین شاہداقبال شامی نے نیک کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کسی بھی ملک میں ایسا ظالمانہ قانون نہیں ہر ملک میں صارف کو موبائل میں بیلنس لوڈ کرنے پر پورا بیلنس ملتا ہے ایک پیسہ بھی کٹوتی نہیں کی جاتی سوائے ہمارے ملک پاکستان میں جہاں پوری قوم آزاد حیثیت سے زندگی گزار رہی ہے یہاں پر کارڈ ری چارج کرنے ، کال کرنے ، بیلنس چیک کرنے اور ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے پر ٹیکس یہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے لاقانونیت ہے جس ادارے نے عوام کو سکون دلانا تھا وہی ظلم پر اتر آیا ہے اس ظلم کے خلاف نیشنل یوتھ کونسل ہر فورم پر آوازاحتجاج بلند کرتی رہے گی موبائل کمپنیوں کی اجادارہ داری ختم کرنے کیلئے بائیکاٹ موبائل لوڈ یکم مئی سے 5 مئی تک کی بھرپور مہم چلائے گی انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ نیشنل یوتھ کونسل کے اس بائیکاٹ مہم میں بھرپور طور پر عملدرآمد کریں تاکہ عوام کولوٹنے والی کمپنیوں کے ہوش ٹھکانے آ سکیں ۔
