مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک کے زیر اہتمام فٹ بال میچ

اٹک :مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک کے زیر اہتمام فٹ بال میچ سعد الیون اور فیصل الیون کے درمیان شکردرہ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلا گیا دلچسپ مقابلہ کے بعد فیصل الیون نے یہ میچ 2 گول سے جیت لیا میچ کے آرگنائزر خلیل خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے میدان کھیلوں سے آباد ہوتے ہیں ان کی ہسپتالیں خالی ہوتی ہیں ایم ایس او اپنا مثبت کردار نبھا رہی ہے اور نوجوان نسل کو غلط راستوں سے ہٹا کر کھیل کے میدانوں میں لا رہی ہے ہم اس طرح کے ایونٹ کراتے رہیں گے جس سے نوجوان نسل بے راہ روی سے بچایا جا سکے کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کو بھی بہتر کر سکیں تمام نوجوانوں کو ایم ایس او یہ دعوت دیتی ہے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں معززین علاقہ نے ایم ایس او کے اس کام کو خوب سراہتے ہوئے نوجوانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
