اٹک: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیلئےحسن کارکردگی ایوارڈ

اٹک :تحریک تکمیل پاکستان کونسل رجسٹرڈ پاکستان نے محکمہ صحت میں بہترین کارکردگی دکھانے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو قائد اعظم حسن کارکردگی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا اور منعقدہ تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا اس حوالہ سے تحریک تکمیل پاکستان کونسل رجسٹرڈ پاکستان کے زیر اہتمام ایک تقریب مجید نظامی آڈیٹوریم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی رہنما تحریک انصاف خواتین ونگ سیما انور ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر مصطفی جمال ، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر صوفیہ اور چیئرمین تحریک تکمیل پاکستان کونسل رجسٹرڈ پاکستان شیر بہادر خان چغتائی سمیت ملک بھر سے مہمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو بہترین کارکردگی پر قائد اعظم بیسٹ پر فارمینس ایوارڈ سے نوازا گیا شیر بہادر خان چغتائی ، ڈاکٹر مصطفی جمال اور دیگر مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کے گلے میں پہنایا اور مبارکباد دی اٹک کے عوامی ، سماجی حلقوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو قائد اعظم حسن کارکردگی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
