پنجاب میں ڈاکٹرز پر میڈیسن کمپنی سے رشوت لینے کا پہلا مقدمہ درج 

اٹک : پنجاب میں ڈاکٹرز پر میڈیسن کمپنی سے رشوت لینے کا پہلا مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا سلانوالی کے ایم ایس قلب حسین شیرازی پر مقدمہ درج کر لیا گیا جنہوں نے میڈکل ریپ سے کمپنی کی میڈسن لکھنے کے عوض رشوت لی ڈاکٹر نے سستی ادویات مہنگے داموں لکھنے کی ڈیل کی اور ادویات لکھنے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد رقم لی ، ایک اے سی اور 50 ہزار روپے کی ادویات بھی بطور رشوت وصول کی نجی میڈیسن کمپنی کی ادویات سرکاری ہسپتال میں بھی لکھنی تھی امجد میڈیکل ریپ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاصم رضا نے تصور بوسال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا انکوائری میں ڈاکٹر پر رشوت لینا اور میڈسن لکھنا ثابت ہو گیا جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے پنجاب بھر میں ڈاکٹرز پر رشوت کا یہ پہلا مقدمہ درج ہوا ہے یہ بات عام خیال کی جاتی ہے کہ ملک بھر میں ڈاکٹرز بڑی کمپنیوں سے نقد رقم اور دیگر مراعات وصول کرتے ہیں بیرون ممالک کے ویزے اور ہسپتالوں کا سامان بھی لیتے ہیں سرکاری ڈاکٹرز میں مقدمہ درج ہونے پر کھلبلی مچ گئی کرپٹ ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر شہریوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔