اٹک: رمضان المبارک سے قبل ہی خود ساختہ مہنگائی 

اٹک :ضلع بھر میں رمضا ن المبارک سے قبل ہی دوکانداروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کر کے اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور کر دیں جبکہ سبزی،فروٹ اور گوشت گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ نامے سے زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ضلعی انتظامیہ و دیگر ادارے اپنے فراءض منصبی ادا کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کریں تا کہ عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں معیاری اور سستی اشیائے خردونوش میسر آ سکیں ۔