بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ 

اٹک :پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ، 29 اپریل بروز پیر دن 11 بجے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی سربراہوں اور ارکان صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں منعقد ہو گا اجلاس میں بلدیات کے نئے نظام کا بل اور اس کے خدوخال کے متعلق حکومتی ارکان صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا پنجاب اسمبلی کے اس اجلاس میں بلدیاتی نظام کا نیا ترامیم شدہ بل دن 3 بجے پیش کر دیا جائے گا حکومتی ارکان اسمبلی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ذمہ دار ذراءع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بلدیاتی نظام پر شب خون مارنے پر اسمبلی میں شدید احتجاج کریں گی اس سلسلہ میں حکمت عملی طے کر لی گئی ہے حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیکر شدید احتجاج کر سکتے ہیں آئی جی پنجاب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اس اجلاس میں اسمبلی کے باہر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کریں ، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی واضح ہدایت مل چکی ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کا بطور ایڈمنسٹریٹر چارج سنبھالنے کیلئے تیار رہیں ۔