سپورٹس گالا: ریسکیو 1122 اٹک میں سپورٹس ویک منایا گیا

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی سپورٹس گالا کے تحت ریسکیو 1122 اٹک میں سپورٹس ویک منایا گیا سپورٹس گالا ویک میں اٹک کے تمام ریسکیوئرز نے حصہ لیا اور مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا جس میں بیڈمنٹن ، رسہ کشی ، لڈو اور مختلف کھیل شامل ہیں ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے ان کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جو ریسکیو اہلکاروں کی زہنی اور جسمانی پختگی کیلئے بہت ضروری ہے بعد ازاں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔