یونین کونسل مٹھیال بجلی کی 16سکیموں کیلئے گرانٹ جاری 

مٹھیال:یونین کونسل مٹھیال بجلی کی 16سکیموں کیلئے گرانٹ جاری کرنے پر میجر(ر) طاہر صادق اور چیئر پرسن ڈسٹرکٹ کونسل ایمان طاہر صاحبہ کے مشکور ہیں میں نے اپنی یو سی کی عوام سے بجلی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے بجلی کے 27پول پہنچ چکے ہیں اور انشااللہ بہت جلد دوسرے مرحلے میں مزید پول پہنچ جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو سی مٹھیال سردار آصف علی خان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیئر پرسن ایمان طاہر صاحبہ اور میجر طاہر صادق محدود وسائل میں اٹک کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔