جنڈ: راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرحادثات روز کا معمول 

جنڈ: راولپنڈی کوہاٹ روڈ عوام کے لئے درد سر بن گئی حادثات معمول کئی شہری حادثات کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے متعددزخمی ہو چکے مسافروں کے لئے بنائی گئی انتظار گاہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارآئی کیٹ لگائے جائیں اور سڑک کو دو رویہ کیا جائے حکام نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی نااہلی کی بنا پر پنڈی کوہاٹ روڈجو کہ بین الصوبائی شاہراہ ہے پر جا بجا گڑھے پڑ چکے ہیں سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے روڈ کراسنگ کے دوران متعدد افراد حادثات کا شکار ہو چکے ہیں بالخصوص چھٹی کے اوقات میں رش انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے بنا ئی گئی انتظار گا ہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں شیڈ خستہ خالی کے باعث ختم ہو چکے ہیںعوامی حلقوںنے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔