تاریخ میں ہمارا دور سنہری حروف میں لکھا جائیگا: میجر طاہرصادق

حسن ابدال :حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں ۔اٹک کی تاریخ میںہمارا سابقہ ضلعی نظامت کا دور سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ۔عوامی مقبولیت کا ریکارڈ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنماء اور ایم این اے حلقہ NA-55  میجر (ر)صادق خان نے مقامی ہوٹل میں طویل عرصے تک گورنمنٹ ہائرسیکنڈ ری سکول حسن ابدال میں تدریسی خدمات سر انجام دیبے والے سینئر ٹیچر ملک محمد یونس کی بیٹی کی رخصتی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شادی کی اس تقریب میں ظہیر احمد ملک ( اٹک )پروفیسر تازہ گل ساغری ،مظہر وعلی شاہ ،سماجی شخصیت چوہدری عبد الصمد،ایڈووکیٹ ملک عبد الرشید،ریجنل ڈائیریکٹر علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک امان ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے راہنما ء ملک محمد حفیظ ،چیئر مین پریس کلب تحصیل حسن ابدال حاجی محمد رفیق قادری اور کارو باری شخصیت حاجی اللہ داد سمیت کثیر تعداد میں معز زین علاقہ موجود تھے جنہوں نے اپنی دعاٗ وں کے ساتھ دولہا نجم ظہیر ملک اور دلہن کورخصت کیا ۔