Tue
19
May
2026

پنڈی گھیب :پنڈی گھیب پولیس نے بجلی چور اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کر دیے، پولیس رپورٹ کے مطابق اتراں کی ڈھوک نمبردار کے رہائشی ملک شوکت حیات بجلی میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈاریکٹ اضافی تار لگا کر بجلی چوری کررہا تھا کہ واپڈا کے عملہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، دوسرے واقعہ میں ٹریفک وارڈن پنڈی گھیب یعقوب آفریدی نے بتایا کہ گزشتہ روز راول چوک پر سوزوکی پک اپ نمبر IDS/4400کو چھت اور سائیڈوں پر اضافی سواریاں بٹھانے پر روکا گیا تو ڈرائیور عبد المجید غیر قانونی اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے بھگا کر لے گیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
