مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے ضلع اٹک میں بھی ریلی

اٹک :مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آل پاکستان پی ڈبلیو ورکرز یونین سی بی اے اٹک کے زیر اہتمام ضلع اٹک کی مزدور تنظیموں نے ریلی نکالی ریلی پی ڈبلیو ڈی کے دفتر سے شروع ہو ئی اور کچہری چو ک، کمیٹی چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر مزدوراتحاد زندہ باد،ہمار ے مطالبات منظو ر کرو مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ جیسے نعرے درج تھے ریلی کے شرکائ نے حکومت کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی ریلی کی قیادت ضلعی چیئر مین رانا فیصل علی خان، چیئر مین بلڈنگ راجہ محمد ظریف، منظور الہٰی، امداد حسین اعوان، اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، رانا شوکت علی خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر، حر عباس، صدر ایپکا نور محمد اعوان، ایپکا صدر ملک احمد خان ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی عمران رشید ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ڈسٹرکٹ اٹک شوکت علی تحصیل جنڈ ، اختر حسین پنڈی گھیب ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات وقار حسین شاہ ، چیئرمین حسن ابدال طاہر محمود ، چیئرمین حضرو حاجی نوروز ، چیئرمین ویٹنری محمد نجب ، چیئرمین ایپکا بلدیہ اٹک راجہ محمد زاہد ، بلائنڈ ایسوسی ایشن محمد سہیل کر رہے تھے ریلی جب فوارہ چوک پہنچی تو ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی ریلی سے منظور احمد، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، چیئرمین بلڈنگ راجہ محمد ظریف، بلدیہ کونسلر و سینئر قانون دان رانا افسر علی خان، منظور الہٰی ایڈووکیٹ، ضلعی چیئر مین رانا فیصل علی خان نے خطاب میں کہا کہ مزدور معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدور کی محنت کے سبب تمام معاملات چلتے ہیں مگر اس معاشرے میں مزدور ظلم کی چکی میں پس رہا ہے حکمرانوں کو چا ہیے کہ وہ مزدوروں کو ان کے حقوق دیں اور مزدور کی اجرت ایک تولہ سونا کے برابر کی جا ئے جب کہ پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کر نے والے محنت کشو ں کو ان کے حقوق کے لئے قانون سازی کی جا ئے اور ان اداروں کو پابند کیا جا ئے کہ وہ محنت کشوں کے مسائل اور مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں مقررین نے تنخواہوں میں اضافہ کر نے اور اکاو¿نٹس آفس میں محنت کشوں کے حوالہ سے حل طلب مسائل فی الفور حل کر نے کا پرزور مطالبہ کیا ہے رانا فیصل علی خان نے اپنے خطاب میں پی ڈبلیو ڈی ورکرز کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 15 تاریخ سے پہلے پہلے تمام ملازمین کے کو درپیش مسائل حل کریں اگر پر امن طریقہ سے ڈائیلاگ کے ذریعے مسلے کا حل نہ نکلا تو اگلے لا عمل کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے اپنے خطاب میں شگاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ریلی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہو کر پی ڈبلیو ڈی آفس پر واپس پہنچ گئی جہاں اختتام کے بعد ریلی کے شرکائ کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
