ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کا حسن ابدال میں میڈیکل سٹوروں کا معائنہ

حسن ابدال :چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شجاعت علی خان کا ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر عظمیٰ خالد کے ہمراہ تحصیل حسن ابدال میں میڈیکل سٹوروں کا معائنہ اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم اس دورہ کے دوران سونڈکی گائ وں میں کلینک جسے عطائی ڈاکٹر شمشاد خان چلا رہا تھا چھاپہ مارا تو کلینک سے غیر قانونی ادویات بر آمد ہوئیں جس کا شمشادخان کے پاس کوئی ڈپلومہ ، لائسنس یا سر ٹیفکیٹ نہ تھا کلینک کو سیل کر کے رپورٹ ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیج دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی خصوصی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
