فتح جنگ :لنڈ میں 8 سال قبل پولیس ملاز م کو قتل کرنیوالا اشتہاری گرفتار

اٹک :فتح جنگ کے گاﺅں لنڈ میں 8 سال قبل پولیس ملاز م کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار ، عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا ، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، ڈی ایس پی محمد سکندر کی اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او عابد منیر کی نگرانی میں اے ایس آئی ملک نواز ، آئی ٹی برانچ اے ایس آئی مدثر نے عملہ کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے 8 سال قبل اٹک پولیس کے ملازم لنڈ گاﺅں کے رہائشی نثار کو قتل کر کے فرار ہو نے والے ملزم نواب خان سکنہ لنڈ کو دریائے جہلم کے علاقہ کچہ سے گرفتار کر لیا پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کر دی ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اشتہاری ملزم نواب خان کا بیٹا پک اپ ڈرائیور ذوالفقار زلفی اور پولیس ملازم نثار آپس میں دوست تھے اشتہاری ملزم نواب خان کے بیٹے ذوالفقار زلفی کو قتل کر دیا گیا تھا قتل کے مقدمہ کی پیروی میں پولیس ملازم نثار بھی پیش پیش تھا کہ اسی دوران مقتول زلفی کے والد نواب خان کو پتہ چل گیا کہ اس کے بیٹے کا اصل قاتل پولیس ملازم نثار ہی ہے جس پر ملزم نے اپنے بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے پولیس ملازم نثار کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور خود موقع سے فرار ہو گیا تھا پولیس نے 8سال بعدقتل کے اشتہاری ملزم نواب خان کو گرفتار کر لیا۔