Mon
04
May
2026

مانیٹرنگ ڈیسک
مہاراشٹرا میں ماؤ باغیوں کے حملے میں بھارت کی کوئیک رسپانس فورس کے 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤ باغیوں نے مہاراشٹرا کے ضلع گدچرولی کے قریب گاؤں میں 25 سے زائد گاڑیوں کو آگ لگائی، واقعے کے بعد کوئیک رسپانس ٹیم کے اہلکار جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤ باغیوں نے کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے واقعے کے بعد علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس کی ٹیمیں ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔
