فتح جنگ :فدا محمد چشتی کی یاد میں 4 مئی کو محفل نعت و ادبی سیمینار 

فتح جنگ :معروف ثناء خوان ِ رسولﷺ فدا محمد چشتی کی یاد میں 4 مئی کو بزم فروغ نعت کونسل کے زیر اہتمام دربار بابا سائیں حاضر حضور میں بعد از نماز مغرب محفل نعت و ادبی سیمینار منعقد کیا جائے گا جسمیں شہر کے معروف نعت خواں حضرات حضور ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان اور چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک عابد دائود ،پیر سید قاسم شاہ سیالوی اور عمائدین شہر شرکت کریں گے ۔