اٹک: ایکسائز آفس کا نظام سنٹرائزڈ کر دیا گیا ہے: ایم ٹی او یاسین چٹھہ

پنڈی گھیب :ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اٹک آفس کے ایم ٹی او یاسین چٹھہ نے کہا ہے کہ آفس کا نظام سنٹرائزڈ کر دیا گیا ہے نمبر پلیٹ اور کمپیوٹرائزڈ کارڈ لاہور سے بن کر آتے ہیں جس کی وجہ سے تقریبا 25 سو موٹر سائیکل اور پانچ سو رکشاوٗں کے کاغذات لاہور بھیجے ہوئے ہیں انہوں نے بتایا کہ پورے پنجاب میں یہ مسئلہ درپیش ہے تاہم ہماری جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ رسید کو عدالت بھی تسلیم کرتی ہے لیکن پنڈی گھیب میں تعینات ڈی ایس پی عبد الحفیظ اولکھ ایکسائز آفس کی کمپیوٹرائزڈ رسید کو ماننے سے انکاری ہیں جس کہ وجہ سے صرف پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے افراد پریشانی کا شکار ہیں ۔