باہتر تا گگھڑ روڈ کی تعمیر پر میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر سے اظہار تشکر

باہتر :باہتر تا گگھڑ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کے مشکورہیں 30 سالہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر سردار بابر رضا خان سمیت اہلیان گگھڑکا اظہار تشکر، کھنڈرات نما سڑک کو لاکھوں روپے کی گرانٹس سے پختہ کرنے کا کام شروع کرنے اور عوام الناس کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اپنے ہر دلعزیز عوامی قائد میجر طاہر صادق اور چیئرپرسن محترمہ ایمان طاہرکی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی قائدین نے فرضی دعوے اور جھوٹے وعدے کیے عوام کا مطالبہ صرف عوامی لیڈر میجر طاہر صادق نے پورا کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہیں سابق تحصیل ناظم سردار بابر رضا خان اور اہلیان گگھڑنے کہا کہ باہتر تا گگھڑ روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافر عرصہ دراز سے ذلیل و خوار ہو رہے تھے بالخصوص اہلیان ِ گگھڑ اور کھٹہ کالونی کے مکین انتہائی ذیادہ پریشانی اور سخت ذہنی اذیت کا شکار تھے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد قائد ِ اٹک ایم این اے میجر طاہر صادق اور محترمہ ایمان طاہر صاحبہ نے اہلیانِ گگھڑ اور کھٹہ کالونی کے رہائشیوں کو درپیش سفری مشکلات کو حل کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کرتے ہوئے گگھڑ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ اہلیان گگھڑ اور کھٹہ کالونی اُن کی محبت اور خصوصی شفقت کی بدولت ہر وقت میجر طاہر گروپ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے ۔
