علاقہ نلہ میں اکبر تنولی کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے: ملک جواد

 باہتر :علاقہ نلہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان رہنماء ملک جواد مقصود نے کہا ہے کہ اکبر خان تنولی اور بلال خان کی قیادت میںعلاقہ نلہ میں پی ٹی آئی کو مزید مظبوط کریں گے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں یو سی باہتر سے نوجوان قیادت بھرپور حصہ لے گی عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم نوجوانوں کو سامنے لائیں گے ہمارے نوجوان ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں صرف اِن کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے بڑے بڑے دعوے اور جھوٹے وعدے نہیں کر تے علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے خاتمے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے قبل ازیں سرکاری وسائل سے علاقے کے چند ایک مخصوص افراد کو نوازہ گیا جبکہ حقیقی معنوں میں حقدار لوگوں کو ہر حوالے سے محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا انشاء اللہ مستقبل میں ایسا نہیں ہونے دِیں گے اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے منشور کے مطابق میرٹ کی پالیسی کو اپناتے ہوئے برابری کی سطح پر کام کیا جائے گا ملک جواد مقصود نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عام عوام کی فلاح و بہبود ہے اور انشاء اللہ اپنے مشن کی کامیابی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے اِس موقع پر ملک نور عالم اور ٹھیکیدار غالب خان بھی موجود تھے۔