کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ تنازعہ، ریفرنڈم 4 مئی کو ہو گا
اٹک: کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ اور اس سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کے درمیان حدود تنازعہ پر آج 4 مئی بروز ہفتہ ایکشن کمیٹی کا ریفرنڈم کرانے کا اعلان شمس آباد جی ٹی روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں علاقہ کی نمائندہ شخصیات کنوینئر ایکشن کمیٹی وائس چیئرمین یونین کونسل شمس آباد شیخ بابر نواز منعقد ہوا جس میں جنرل کونسلران انیس خان ، چوہدری عجب خان ، ڈاکٹر الطاف حسین ، ربنواز ، زاکر بیگ ، امجد بیگ نمبردار ، ڈاکٹر جاوید ، حاجی الیاس ، عبدالستار ، سید حکمت ، شاہ ، امجد اسلام ، حافظ ثاقب ، رستم نمبردار سمیت مقامی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حدود تنازعہ پر عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے ساماں چوک کامرہ میں 4 مئی کو ریفرنڈم کرایا جائے گا پولنگ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی اس سلسلہ میں مذکورہ کمیٹی کے ممبران کو بھرپور مہم چلانے اور اس ریفرنڈم میں شمولیت کیلئے ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں ریفرنڈم کے نتیجہ میں ایکشن کمیٹی آئندہ کے لائ حہ عمل کا اعلان کرے گی۔
