Wed
20
May
2026

اٹک: اٹک سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 کی حاجی شاہ ڈیم پر پہلی فرضی مشق منعقد کی گئی اس مشق میں محکمہ سوئی گیس، محکمہ لائیو سٹاک، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بھی حصہ لیامشق کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (جی) ماجد اور تحصیلدار راجہ حمید تھےریسکیو اہلکاروں نے مشق کے شرکاء کو ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی فرضی مشق کرائی بعد ازاں شرکاء نے میڈیکل کیمپ اور دیگر مختلف کیمپوں کا دورہ بھی کیا شرکاء کی طرف سے ریسکیو 1122اٹک کی اس محنت کو خوب سراہا گیا۔
