جنڈ:تحصیل ناظم کیلئےملک عاصم اعوان کو نامزد کیا جائے: عوامی حلقے

تحصیل آرگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان نئے نظام بلدیاتی کے تحت تحصیل جنڈ میں ذمہ داریاں نبھانے کیلئے موزوں ترین شخصیت ہیں، پی ٹی آئی اور میجر گروپ نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل جنڈ سے ملک عاصم اعوان کو ہی نامزد کرے ، عوامی حلقے، تفصیلات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کا بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے کے ساتھ ہی ضلع اٹک میں جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے۔ جنڈ میں بھی تحصیل سطح پر تحریک انصاف کے کئی امیدواروں کے نام سامنے آ رہے ہیں لیکن عوامی حلقوں کی طرف سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ملک عاصم اعوان کو نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل جنڈ میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں کیونکہ ملک عاصم اعوان تحصیل جنڈ میں واحد سیاسی و سماجی شخصیت ہیں جن کے دفتر چوبیس گھنٹے عوام کیلئے کھلا رہتا ہے۔ ان کا تعلق بھی متوسط اور سفید پوش طبقہ سے ہے اس لیے وہ بہتر طریقے سے عوام کے مسائل نہ صرف سمجھ سکتے ہیں بلکہ حل بھی کروا سکتے ہیں۔ جنڈ میں سیاسی دھڑوں کے دفاتر صرف الیکشن میں ہی آباد رہتے ہیں لیکن میجر گروپ جنڈ سیکرٹریٹ واحد دفتر ہے جو اپوزیشن میں ہو، حکومت میں ہو ہر وقت عوام کیلئے کھلا رہتا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنڈ میں الیکشنوں میں ہی سیاسی دفاتر اور ڈیرے آباد ہوتے ہیں لیکن عوام سے محبت کی وجہ سے میجر گروپ کا سیکرٹریٹ الیکشنوں کے بعد بھی نہ صرف ہر وقت کھلا رہتا ہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل میں بھی ہر طرح کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
